ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home /  معصوم بچی کے علاج  کے لئے مخیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل :28 لاکھ روپئے اسپتال کا خرچ

 معصوم بچی کے علاج  کے لئے مخیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل :28 لاکھ روپئے اسپتال کا خرچ

Wed, 31 Jan 2024 21:36:08    S.O. News Service

بھٹکل :31؍جنوری  (ایس اؤ نیوز )بنگلورو کے منی پال اسپتال (کولمبیا اسپتال ) میں کینسر میں مبتلا 8سالہ معصوم بچی کے علاج کےلئے خطیر رقم قریب 28لاکھ روپیوں کی سخت  ضرورت ہے۔بچی کی حفاظت ، عافیت اور کارخیر میں اپنا دست تعاون پیش کرنے کی خیر خواہ حضرات سے والدین، مسجد کے ذمہ داران اور اسپتال کے ڈاکٹرس نے اپیل کی ہے ۔

کنداپور تعلقہ کوٹیشور سے تعلق رکھنے والے حبیب عبدالرحمن اور زیب النساء کی 8سالہ معصوم بچی اسریٰRelapsed Acute Myeloid Leukaemiaنامی بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے سے بنگلورو کے کولمبیا اسپتال میں پچھلے دو مہینوں سے زیر علاج ہے۔علاج کےلئے قریب 28لاکھ روپئے خطیر رقم کی ضرورت ہے۔ چونکہ والدین غریب خاندان سے ہیں اور محنت مزدوری کے ذریعے زندگی کا گزارہ ہوتاہے تو اپنی بچی کاعلاج  ان کے لئے برداشت سے باہر ہونے سے مخیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔ کوٹیشورکی سلطان جمعہ مسجد کی انتظامیہ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور بنگلورو کے منی پال اسپتال کے ڈاکٹروں نے مریض اورعلاج کےلئے ضروری خرچ کی پوری تفصیل کے ساتھ تصدیق کی ہے۔ ساحل آن لائن مریض کے تعلق سے  پوری جانکاری حاصل کرنے کے بعد مخیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کرتاہے۔  مالی تعاون کی تفصیل ذیل میں دی جارہی ہے۔

علاج کا کل خرچ 28,00,000/-            

Bank Name: RBL Bank           

Account Number: 2223330001098207

Account Name: Asra Rehman

IFSC Code: RATNOVAAPIS

For UPI Transaction: assist.igasra16@icici

Pay via GooglePay / PhonePe / UPI (Android Only):

http://impactguru.com/s/lsEeLl   

WhatsApp_Image_2024-01-31_at_7_24_21_PM.jpeg


Share: